واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج اسلام آباد کے34ویں ایلیمنٹری مینجمنٹ کورس کے ممبران کاقائد اعظم لائبریری کا دورہ

بدھ 1 جون 2016 15:06

لاہور۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج اسلام آباد کے 34ویں ایلیمنٹری مینجمنٹ کورس کے 25سٹاف ممبران نے کورس ڈائریکٹر حسان راشد اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمران خان کی سربراہی میں قائد اعظم لائبریری کا دورہ کیا،ان کا یہ دورہ پروموشنل ٹریننگ کا حصہ ہے جہاں پر انہیں مینجمنٹ سکلز سکھائی جاتی ہیں جو کسی لائبریری کے وزٹ سے ہی ممکن ہوتی ہیں، واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج کے ایلیمنٹری مینجمنٹ کورس کی ٹریننگ مختلف سیشز پر مشتمل ہوتی ہے جبکہ یہ سیشن 16ویں گریڈ سے17ویں گریڈ میں ترقی کے سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

قائد اعظم لائبریری کے ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے شرکاء کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور انہیں لائبریری کے حوالے سے پریزنٹیشن دی ،بعد ازاں انہیں لائبریری کا مفصل دورہ بھی کروایا گیا،کورس ڈائریکٹر حسان راشد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم لائبریری میں موجود کتب علم کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو ہمارے سٹاف ممبران کی ٹریننگ میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،ہمیں مینجمنٹ سکلز حاصل کرنے کیلئے کتب بینی کو ہی اپنی عادت بنانا ہوگا تبھی اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونگے۔

(جاری ہے)

آخر میں حسان راشد نے سٹاف کی ٹریننگ کے سلسلے میں بھرپور تعاون پر ڈاکٹر ظہیر احمد بابر کا شکریہ ادا کیا ۔ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج اسلام آباد نے 34ویں ایلیمنٹری مینجمنٹ کورس کے سلسلے میں قائد اعظم لائبریری کو دورے کیلئے فوقیت دی۔کورس کے ممبران سے ہمیں بھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔امید ہے یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :