کپرو میں زمیندار نے کسان خاتون 19 سالہ گڈی بھیل کو قتل کر دیا۔

بھیل باشعور فورم اور ترقی پسند پارٹی کا سانگھڑ میں احتجاجی مظاہرہ

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 13:54

سانگھڑ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء) -کپرو کے نذدیک گاوں بخش بوزدار میں گھاس کاٹتے ہوئے 19 سالہ خاتوں گڈی بھیل کو قتل کر دیا، ملزم مظہر بوزدار آسانی کے ساتھ فرار ہوگیا، پولیس نے لاش تعلقہ ھاسپٹل کپرو منتقل کیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے سانگھڑ لے جایا گیا، مقتولہ کی امی نے بتایا میری بیٹی کو مظہر بوزدار نے قتل کیا ہے ہمارے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے، دوسری طرف سانگھڑ میں گڈی بھیل کے قتل کے خلاف بھیل باشعور فورم اور سندھ ترقی پسند پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اور کہا قاتل کو پکڑ کر عبرت ناک سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :