Live Updates

دبئی: رمضان المبارک میں پارکنگ کے اوقات تبدیل نہیں ہو نگے: آر ٹی اے

بدھ 1 جون 2016 13:44

دبئی: رمضان المبارک میں پارکنگ کے اوقات تبدیل نہیں ہو نگے: آر ٹی اے

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 01جون 2016ء) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پیڈ پارکنگ کے اوقاتِ تبدیل نہیں ہوں گے۔ تمام زونز ”A,B,C,D and G“ میں پا رکنگ کے اوقات 8 بجے صبح سے 10بجے رات تک ہوں گے۔ جن کا اطلاق ہفتے والے دن سے لیکر جمعرات تک ہو گا۔ دبئی میٹرو ریڈلائین صبح پانچ بجے سے لیکر 12اے ایم تک کھلی رہے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ والے دن سے لیکر بدھ تک۔ جبکہ جمعرات کو یہ سروس صبح پانچ بجے سے لیکر رات 1بجے تک جاری رہا کریگی گی۔ جبکہ جمعہ والے دن صبح دس بجے سے رات ایک بجے تک آپریشنل ہو گی۔ گرین پر تمام اسٹیشن 5:50سے کھول دیئے جایئں گے اور رات ایک بجے بند ہو ں گے۔دبئی ٹرام ہفتے والے دن سے جمعرات تک صبح چھ بجے سے لیکر رات ایک بجے تک چلا کریگی۔ جمعے والے دن نو بجے سے ایک بجے تک رات تک چلاکریگی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :