بجلی چور اور ڈیفالٹر کسی رعایت کے مستحق نہیں

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 1 جون 2016 13:33

اٹھارہ ہزاری (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 01جون۔2016ء ) بجلی چور اور ڈیفالٹر کسی رعایت کے مستحق نہیں ریکوری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کےئے جا رہے ہیں ریکوری کے حوالہ سے تشکیل کردہ ٹیموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریکوری نہ دینے والا صارف کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے اس کا کنکشن کاٹنے کے علاوہ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے ا ن خیالات کا اظہارایگزیکٹوانجینئر سٹی سب ڈویژن جھنگ لیاقت علی ا عوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عملے کی کمی کے باوجودفیسکو کمپنی صارفین کو بروقت انکی شکایات کا ازالہ کر رہی ہے ریکوری کے حوالے سے فیسکو کمپنی دوسری کمپنیوں سے بہت تیزی سے کام کر رہی ہے عملے کی کمی کے باوجود صارفین کی شکایات اور قدرتی آفات سے کھمبوں ،تاروں اور ٹرانسفارمرز کے نقصانات بروقت مکمل کر کے بجلی کی سپلائی کو بحال کیا جا رہا ہے صارفین کمرشل وگھریلو بل بجلی کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائیں تاکہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے شکایات کی صورت میں ڈائریکٹ مجھ سے رابطہ کیا جا ئے

متعلقہ عنوان :