خانیوال‘ واسا کو فعال بنانے کیلئے تربیتی سیشن کا اہتمام

بدھ 1 جون 2016 13:32

خانیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) پنجاب کے دیگر اضلا ع کی طرح ضلع خانیوال میں بھی ضلعی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ہائی جین کوارڈینیشن کمیٹی (WASH)کو فعال بنانے کے لیے یکم اور2 جون 2016کو تربیتی سیشن کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں تعلیم ‘ صحت ‘ سوشل ویلفئیر ‘ پبلک ہیلتھ ‘ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے محکمہ جات کے افسران کو واش کے شعبہ میں حکومت پنجاب کے اقدامات اور مقاصد کے حصول بارے آگاہ کیا جائے گا اور ان متعلقہ محکمہ جات کی مشترکہ عملی منصوبہ بندی کے بارے میں جامع بریفنگ دی جائے گی تاکہ مستقبل میں دوران سال ضلع خانیوال کو بہتر صحت و صفائی اور انسانی فضلے کی آلودگی سے پاک ماحول مہیا کرنے میں مربوط حکمت عملی بنائی جا سکے ۔

واضح رہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تمام اضلاع میں لوگوں کو صحت و صفائی ‘ ناقص پانی پینے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ جامع منصوبہ کے تحت یہ مربوط پروگرام ضلع خانیوال کے 100چکوک میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت چل رہا ہے جس میں کبیروالہ کے 34چکوک ‘ خانیوال کے 23‘ جہانیاں کے 33اور میاں چنوں کے 10چکوک شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ہر گاؤں کی سطح ایک ویلج واش کمیٹی رجسٹرڈ کی گئی ہے اور ہر گاؤں میں معاون سہولت کار لیے گئے ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اس پروگرام کے بنیادی نکات میں لوگوں کو صحت و صفائی کے تجزیاتی عمل میں شامل کرکے کھلے میں پاخانہ کرنے کے نقصانات (مالی ‘ جسمانی ‘ معاشرتی اور مذہبی وغیرہ ) سے آگاہ کرنا ‘ لوگوں کو لیٹرین بنانے کے طریقوں سے متعلق معلومات فراہم کرنا ‘ صحت و صفائی کے پیغامات کو لوگوں تک پہنچانا اور ان پر عمل کروانا شامل ہیں ۔ ا سکے علاوہ ذاتی اور گھریلو صفائی کے حوالہ سے لوگوں کو مفید معلومات بھی فراہم کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :