دو مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 13:17

دیپالپور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) دو مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پہلا حادثہ میں چک 23/1-4L کا رہائشی کاشت کار غلام حیدر اپنے چار سالہ بیٹے احمد رضاکے ہمراہ کھیتوں سے چارہ کاٹنے کے لئے گیا۔

(جاری ہے)

جب وہ چارہ کاٹ رہا تھا تو اس کا چار سالہ بیٹا احمد رضاسڑک پر آگیا اس دوران تیز رفتار ٹریکڑ ٹرالی آئی اور اس کو کچل کر جاں بحق کر دیا۔دوسرے حادثہ میں دیپالپور رضوی چوک میں کھڑے ٹرک کے ساتھ چارپائی رکھ نذر احمد سویاہوا تھا کہ تیز رفتار ٹرک کھڑے ٹرک کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں نذر محمد جاں بحق ہو گیا۔