بھارت کا سال2015-16 میں 7.6 فیصد معاشی ترقی کادعویٰ،ماہرین کے شکوک

بدھ 1 جون 2016 13:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) بھارتی حکام نے 31مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 2015-16 میں 7.6 فیصد کی رفتار سے ترقی کا دعویٰ کیا ہے تاہم بین الاقوامی ماہرین نے اس دعوے پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی مرکزی شماریاتی دفتر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سال کی آخری سہ ماہی جنوری سے مارچ تک گروتھ ریٹ سال بہ سال 7.9 فیصد ریکارڈ کیاگیا جو ماہرین کی 7.5 فیصد کی توقع سے بھی بڑھ کر ہے تاہم بعض اقتصادی ماہرین نے سرکاری ڈیٹا پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار اقتصادی صحت کے دیگر شواہد سے مطابقت نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مہنگائی کی شرح اگرچہ دہرے ہندسے سے گھٹ کر5.4فیصد رہ گئی ہے تاہم برآمدات میں مسلسل 17ماہ سے کمی کا رجحان ہے۔

متعلقہ عنوان :