بجلی پیدا کرنے والے اداروں واپڈا، جینکوز، حبکو اور کیپکو کو یومیہ بنیادوں پر 18ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل کریڈٹ پر فراہم کررہے ہیں ، پی ایس او

بدھ 1 جون 2016 13:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) پاکستان اسٹیٹ آئل ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی کی حیثیت سے ملک میں توانائی کی طلب پوری کرنے کیلیے اپنا کردار ذمے داری کے ساتھ ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس او کے ترجمان کے مطابق کمپنی موسم گرما کے دوران بجلی پیدا کرنے والے اداروں واپڈا، جینکوز، حبکو اور کیپکو کو یومیہ بنیادوں پر 18ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل کریڈٹ پر فراہم کررہی ہے جبکہ بجلی پیدا کرنے والے کیش کسٹمرز بشمول آئی پی پیز (لال پیر، کوہ نور، پاک جین، کے الیکٹرک اور گل احمد وغیرہ) اور جنرل ٹریڈ کسٹمرز کو بھی یومیہ بنیادوں پر 5ہزار میٹرک ٹن فیول فراہم کررہی ہے۔

کیش کسٹمرز کو فیول کی فراہمی ان کے آرڈر کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے، پی ایس او ملکی مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے پاور سیکٹر کو بلا تعطل فرنس آئلفراہم کررہی ہے تاکہ اس شدید موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کچھ کمی واقع ہو اور رمضان المبارک میں عوام کو سہولت میسر آئے۔

متعلقہ عنوان :