پنجاب ریونیو اتھاڑٹی نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پرگوگل اور فیس بک کو نوٹسز بھجوادیئے گئے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 12:29

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ایڈورٹائزمنٹ سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پرگوگل ڈاٹ کام۔ ڈاٹ پی کیاور فیس بک کو نوٹسز بھجوادیئے۔ تشہیری سروسز پر دوہزار تیرہ میں ٹیکس عائد ہوا لیکن فیس بک اور گوگل نے کبھی ٹیکس ادائیگی نہیں کی۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ارفع کریم ٹاور میں قائم گوگل کے ریجنل دفتر میں نوٹس بھجوادیاہے۔

پی آراے حکام کا کہنا ہے کہ گوگل پنجاب میں کام کرنے والی ہزاروں کمپنیز کی پبلسٹی کیلئے تشہیری سروسز فراہم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق تشہیری سروسز پرسولہ جنوری دوہزار تیرہ میں سولہ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوا تھا تاہم گوگل نے کبھی ٹیکس ادائیگی نہیں کی۔پنجاب ریونیو اتھارٹی ذرائع کے مطابق گوگل کو سات روز میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن حاصل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔اسی طرح پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پنجاب میں دی جانے والی مقامی کمپنیز کی تشہیری سروسز پر سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے پرفیس بک کے مالک مارک زیوکر برگ کو امریکہ میں نوٹس بھیج دیا ہے۔پی آراے حکام کا کہنا ہے کہ فیس بک نے بھی تاحال پی آراے میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہیں کروایاہے۔

متعلقہ عنوان :