نقل کے الزام سے دلبرداشتہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے ٹرین تلے آکر خودکشی کرلی

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 12:16

چیچہ وطنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء)۔ نقل کے الزام سے دلبرداشتہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے ٹرین تلے آکر خودکشی کرلی،لواحقین کے مطابق تحصیل کچہری کے عدالتی ملازم محمدممتاز کا طالب علم بیٹا محسن علی فرسٹ ایئر کا پیپر دے رہا تھا کہ امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ نے نقل کے الزام میں اس سے پیپر شیٹ چھین لی تاہم متوفی کے باپ نے موقع پر پہنچ کر منت سماجت کرکے اسے پیپر شیٹ واپس دلوا دی ، طالب علم سپرنٹنڈنٹ کے رویہ سے سخت دلبرداشتہ ہوگیا اور پیپر دینے کے بعد گھر جانے کی بجائے غائب ہوگیا ، متوفی آج صبح ملتان روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پرلیٹ گیا اوراسی اثنا میں ٹرین آگئی جس کی زد میں آکروہ جاں بحق ہوگیا،طالب علم کے ماموں محرم کا کہنا ہے کہ اسکے بھانجے کی ٹانگ فریکچر تھی جو ٹانگ لمبی کرکے پیپردے رہا تھا امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ نے نقل کے الزام میں اس سے نارواسلوک گیاجس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود کشی کی ہے،پولیس نے تحصیل ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی ہے۔