آئی جی سندھ اﷲ ڈنو خواجہ نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے

منگل 31 مئی 2016 22:51

آئی جی سندھ اﷲ ڈنو خواجہ نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) آئی جی سندھ اﷲ ڈنو خواجہ نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ اﷲ ڈنو خواجہ نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام مساجد امام بارگاہوں پر سیکیورٹی مذید سخت کی جائے ۔رینڈم اسنیپ چیکنگ ، پیٹرولنگ کے دوران سخت نگرانی اور چیکنگ کے عمل کو مربوط اور موُثر بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے حوالے سے تمام تر انسدادی اقدامات کو انٹیلی جینس بڑھاتے ہوئے یقینی بنایا جائے ۔پولیس سیکیورٹی اقدامات میں غفلت یا لاپروائی کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایس ایچ او پر عائد کی جائیگی ۔سب ڈویژنل گشت کے تحت پولیس سیکیورٹی و دیگر اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ۔ایس ڈی پی اوز علاقوں کا سرپرائز وزٹ کریں اور سیکیورٹی کے جملہ امور کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ترتیب دیں ۔

متعلقہ عنوان :