سراج الحق کا وزیراعظم کے کامیاب آپریشن پراﷲ کاشکر ادا

معاشرے کیلئے عوام نہیں لیڈررول ماڈل بنتے ہیں ،وزیراعظم کابیرون ملک علاج ہورہاہے پاکستان میں بھی20کروڑعوام کے دل دھڑکتے ہیں ،کاش انہیں بھی علاج کی ایسی بہترسہولتیں میسرآجائیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

منگل 31 مئی 2016 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم کے کامیاب آپریشن پراﷲ کاشکراداکرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کیلئے عوام نہیں لیڈررول ماڈل بنتے ہیں ،وزیراعظم کابیرون ملک علاج ہورہاہے ،پاکستان میں بھی20کروڑعوام کے دل دھڑکتے ہیں ،کاش انہیں بھی علاج کی ایسی بہترسہولتیں میسرآجائیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ان کی حسین نوازسے گفتگوہوئی ہے اﷲ کاشکرہے کہ وزیراعظم کاآپریشن کامیاب ہوگیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کوعلاج کی بہترین سہولیات میسرتھیں ،پاکستان میں بھی 20کروڑعوام کے دل دھڑکتے ہیں ،کاش عوام کوبھی علاج کی ایسی بہترین سہولیات میسرآئیں ۔انہوں نے کہاکہ ملائیشیامیں مہاتیرمحمدکوبھی ایسی تکلیف ہوئی تھیں اوروہاں کے ڈاکٹرزنے اسے بیرون ملک علاج کامشورہ دیاتھالیکن مہاتیرمحمدنے کہاتھاکہ اگرمیں اپنے ملک کے ڈاکٹرزپراعتمادنہیں کروں گاتوعوام کیسے کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معاشرے میں رول ماڈل عوام نہیں لیڈربنتے ہیں ،اورجب لیڈرعلاج کیلئے ملک سے باہرجائیں گے توعوام کوکیاتاثردیں گے ،ان کاکہناتھاکہ پانامہ لیکس ایک بین الاقوامی سکینڈل ہے اس پربھی احتساب ہوناچاہئے ،اورسب کیلئے احتساب کایکساں نظام بنناچاہئے

متعلقہ عنوان :