وزیراعظم کے نہ ہونے سے نظام مفلوج نہیں ہوناچاہئے تھا،اعتزازاحسن

ٹی اوآربنانے کاکام 3دن میں ہوسکتاتھا،سمجھوتہ نہ ہواتوحکومت کانقصان ہوگااوردنیاکہے گی حکومت احتساب نہیں چاہتی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 31 مئی 2016 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزازاحسن نے کہاہے کہ وزیراعظم کے نہ ہونے سے نظام مفلوج نہیں ہوناچاہئے تھا،ٹی اوآربنانے کاکام 3دن میں ہوسکتاتھااگرسمجھوتہ نہ ہواتوحکومت کانقصان ہوگااوردنیاکہے گی کہ حکومت احتساب نہیں چاہتی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاکہ ٹی اوآرکمیٹی میں حکومت کی سنجیدگی نظرنہیں آتی ،ٹی اوآربنانے کاکام 3دن میں ہوسکتاتھا،لیکن حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے ،آج کے اجلاس میں حکومتی ارکان نے صرف ایک ہی بات کی کہ وزیراعظم کاآپریشن ہے ،آج کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے نہ ہونے سے نظام مفلوج نہیں ہونا چاہئے تھا،اگرپانامہ لیکس کے ٹی اوآرزپرسمجھوتہ نہیں ہوتاتوحکومت کانقصان ہوگا،وزیراعظم خودکہتے ہیں کہ میں نے اپنے خاندان کواحتساب کیلئے پیش کردیاہے ،تویہ سب باتیں ہواہوجائیں گی ،اوردنیاکہے گی کہ حکومت احتساب نہیں چاہتی ۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی کاآئندہ اجلاس ہفتہ کے روزشام چاربجے ہوگا

متعلقہ عنوان :