اغواء برائے تاوان کیخلاف عملی جدوجہد کی ضرورت ہے ،تحریک انصاف

حکومت اخباری بیانات کرنے کی بجائے عملی اقدامات کرکے ، اغواء کاری میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیاجائے، بسم اﷲ کاکڑاور دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنس

منگل 31 مئی 2016 21:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) تحریک انصاف کے ضلعی صدر بسم اﷲ کاکڑ‘جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر قاری مہراﷲ‘جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالکبیر شاکر‘خلجی قومی اتحاد کے سربراہ لالا یوسف خلجی‘ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے آغا رضا وکیل اور انجمن تاجران کے صدر رحیم آغا نے اور دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ اغواء برائے تاؤان کا ناسور نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا اس کیخلاف عملی جدوجہد کی ضرورت ہے حکومت اس حوالے میں اخباری بیانات کرنے کی بجائے عملی اقدامات کرتے ہوئے اغواء کاری میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں ورنہ آل پارٹیز اجلاس بلا کر سخت لائحہ عمل اختیار کرینگے۔

یہ بات انہوں نے منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

‘ انہوں نے کہاکہ اغواء برائے تاؤان جو کہ آئے روز اخبار کا حصہ بن چکے ہیں جس کی عین وجہ موجودہ حکمرانوں اور حکومتی مشینری کی بے حسی ہے حکومت اغواء برائے تاؤان جیسے ناسور پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اپنے آپ کو صاف کرنے کیلئے اس بارے میں جو اخباری بیان دیتے ہیں وہ قابل مذمت ہیں انہوں نے کہاکہ آج سے چھ ماہ پہلے کوئٹہ شہر سے محمد رفیق کاکڑ کو اغواء کیا جبکہ گزشتہ روز پشین سے اسد خان ترین اور چمن سے عبدالنافع اچکزئی‘شیر خان اچکزئی‘خدام بھٹی اور ڈاکٹر ارشاد کھوسہ کو اغواء کرلیاگیا تھا ان میں سے دو مغوی خدام بھٹی اور ڈاکٹر ارشاد کھوسہ کو رہا کیاگیا خدام بھٹی سے 70لاکھ روپے لیکر چمن کے ایک ہوٹل میں چھوڑ دیا حکمرانوں کی اتنی بے حسی کے محمد رفیق کاکڑ نے کے خاندان نے اغواء کاروں کو75لاکھ روپے ادا کرنے کے باوجود رہا نہیں کیاگیا یہ بے بس عوام کہاں چلے جائیں اور کس کی دروازے پر دستک دیں انہوں نے کہا کہ حکمران تو اپنے سکیورٹی پر تو نفری تعینات کرسکتے ہیں لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ اس وقت کوئٹہ کے تمام جماعتوں نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم اغواء کاری کیخلاف بھرپور کارروائی کرینگے اگر حکومت نے اس سلسلے میں کارروائی نہیں کی گئی تو اجلاس بلا کر سخت لائحہ عمل اختیار کرینگے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ خود اپنی خزانے کا دفاع نہیں کرسکتے رقم خزانے کی بجائے پانی کی ٹینکی میں ملتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :