چائنہ کٹنگ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار فیصل مسرور ،مجیب اﷲ کیخلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم

منگل 31 مئی 2016 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) انسدادہشت گردی کی عدالت نے چائنہ کٹنگ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار فیصل مسرور اور مجیب اﷲ کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انسداددہشت گردی کی عدالت نے چائنہ کٹنگ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم فیصل مسرور اور مجیب اﷲ صدیقی کے مقدمے سے دہشت کردی کء دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا،ملزمان کا مقدمہ عام عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا ،ملزمان کو رینجرز نے نوے روزہ تحویل ختم ہونے کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا، ملزموں نے چائنہ کٹنگ کی مدد میں آنے والی رقم میں بڑا حصہ ایم کیوایم لندن سکیڑیٹ بھجوانے کا اعتراف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :