وزیراعظم نوازشریف دل کا آپریشن 2 سال بعد کرانا چاہتے تھے: مریم نواز شریف

muhammad ali محمد علی منگل 31 مئی 2016 21:52

وزیراعظم نوازشریف دل کا آپریشن 2 سال بعد کرانا چاہتے تھے: مریم نواز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء) مریم نواز شریف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف دل کا آپریشن 2 سال بعد کرانا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں وزیراعظم نواز شریف کے دل کے آپریشن کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم آپریشن کیلئے رضامند نہیں تھے۔

وزیراعظم دل کا آپریشن 2 سال بعد کرانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرکے اصرار پر وزیراعظم نے دسمبر میں آپریشن کی ہامی بھری تھی۔ تاہم کچھ عرصہ قبل وزیراعظم کو ٹانگوں میں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد وہ معائنے کیلیے لندن گئے تھے۔ ڈاکٹر نے وزیراعظم کو کہا کہ ابھی آپ دباؤ میں ہیں چار ہفتوں بعد آئیں۔ پھر انجیوگرام میں پتا چلا کہ وزیراعظم کی کچھ شریانیں بند ہیں۔ وزیراعظم کو ڈاکٹر نے کہا کہ آپ اس وقت وزیراعظم نہیں بلکہ ایک مریض ہیں جس کے بعد ان کا آپریشن ابھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔