دودھ کی اضافی قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، تین ماہ میں 306 دودھ فروشوں کو چالان کیا گیا، کمشنر کراچی

منگل 31 مئی 2016 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) دودھ کی اضافی قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، تین ماہ میں 306 دودھ فروشوں کو چالان کیا گیا ، کمشنر کراچی نے سندھ ہا ئی کورٹ میں رپورٹ پیش کردی گئی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے میں دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران کمشنر کراچی نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں بتایا کیا گیا کہ دو مارچ سے اب تک تین سو چھہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ،مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والوں پر اٹھارہ لاکھ پچاسی ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ایک سو تئیس گراں فروشوں کو جیل بھیج دیا گیا ،دودھ کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاوں جاری ہے ، ڈیری فارمرز کی استدعا ہم ستر روپے فی لیٹر دودھ فروخت کررہے ہیں مگر ہمارے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مصطفی مہیسر نے موقف اختیار کیا کہ دودھ فروش رمضان سے پہلے قیمتیں بڑھانا چاہتے ہیں ان کے خلاف سخت حکم جاری کیا جائے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈیری فارمرز کو پندرہ روز میں کمشنر کراچی کو درخواست دینے کا حکم دیتے ہو ئے کہا کہ دودھ کی قیمتیں مزید نہ بڑھائی جائیں، قانون کے مطابق فیصلے کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :