سندھ ہائء کورٹ نے پاک بحریہ کے اسٹور سے 1400 ٹن اسکریپ کی خریداری کے معاملے پر اپیل پر فیصلہ جاری کردیا

منگل 31 مئی 2016 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) سندھ ہا ئی کورٹ نے خریدار کو 12لاکھ روپے کی ادائیگی کے حکم کے خلاف پاکستان نیوی کی اپیل مسترد کردی۔ ٹھیکیدار نے درخواست دائر کی تھی کہ میں نے کمانڈنگ آفیسرنیول اسٹور سے چودہ سو ٹن اسکریپ خریدا تھا۔

(جاری ہے)

نصف مال کی عدم ادائیگی پر عدالت نے نیوی کو 1996 میں 12 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔وسری جانب کمانڈنگ افسر نیول اسٹور کی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ رقم کی ادائیگی کا سنگل بینچ کا حکم غیرقانونی ہے۔ دو رکنی بینچ اپیل مسترد کرتے ہوئے بقیہ رقم کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :