کراچی،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، 22 افراد گرفتار

منگل 31 مئی 2016 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) گزشتہ روز چینی باشندے پر بم حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلشن حدید اور اطراف کے علاقوں میں کارروائیاں تیز کردیں، اسٹیل ٹاؤن اور پیپری میں چھاپوں کے دوران 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں قوم پرست تنظیم اور کالعدم جماعت کے کارندے بھی شامل ہیں، مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعمول مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، دوسری جانب منگھوپیر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :