وزیراعظم نواز شریف کی صحتیابی کیلئے قومی اور غیر ملکی کرکٹرز کی بھی دعائیں

محمد حفیظ، شعیب اختر،احمد شہزاد، کرس گیل اور کیون پیٹرسن نے وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

منگل 31 مئی 2016 21:16

وزیراعظم نواز شریف کی صحتیابی کیلئے قومی اور غیر ملکی کرکٹرز کی بھی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے مقامی و عالمی سیاسی رہنماں اور پاکستانی عوام کے علاوہ کرکٹرز نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ وزیراعظم نواز شریف کامیاب آپریشن کے بعد جلد صحت یاب ہوں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی ایک ویڈیو میں وزیراعظم نوازشریف کے لئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے لئے نیک خواہشات ہیں، اﷲ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے بھی وزیراعظم کے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے غیرملکی کھلاڑیوں کے نیک تمناں پر مبنی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر پوسٹ کی ہیں جب کہ انہوں نے غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے لئے دعائیں کرنے پر ان کا شکریہ ادا کی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے بھی وزیراعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور ان کے خاندان کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔لندن میں ہی موجود انگلش ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور خاندان کے لئے دعا کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :