وزیراعظم ہوش میں آگئے، ڈاکٹرز نے اہلیہ اور بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 31 مئی 2016 20:52

وزیراعظم ہوش میں آگئے، ڈاکٹرز نے اہلیہ اور بچوں کو ملاقات کی اجازت ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء) وزیراعظم نواز شریف کو آپریشن کے بعد ہوش آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم دل کے آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل کر دیے گئے تھے۔ اب وزیراعظم کو آپریشن کے کئی گھنٹوں کے بعد ہوش آ گیا ہے۔ وزیراعظم کی حالت کو ڈاکٹرز کی جانب سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کی اہلیہ اور ان کے بچوں کو بھی ان سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ فوری ہسپتال پہنچ گئیں۔ جبکہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے اپنے والد کے ہوش میں آ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا ہے۔