شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کو ششیں کر نے والے افسران اور اہلکار لائق تحسین ہیں ‘ڈاکٹر حیدر اشرف

جوانوں کی ویلفیئراور معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہنگامی تاریخی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ‘ڈی آئی جی آپریشنز

منگل 31 مئی 2016 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے کو ششیں کر نے والے افسران اور اہلکار لائق تحسین ہیں ،یہ افسران او ر اہلکار دن رات لاہور پولیس کے انٹیلی جنس سسٹم کے تحت محنت کرتے ہیں ،جوانوں کی ویلفئیراور معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہنگامی تاریخی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،شہر میں کرایہ پر 11تھانوں کے لئے ایل ڈی اے سے زمین لی گئی ہے اور شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے مفت علاج معالجہ کے لئے ہسپتال کی منظوری بھی تاریخی اقدامات ہیں،جو تھانے کرایہ کی عمارتوں میں تھے اب ان کو شفٹ کر دیا جائے گا ۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران واہلکاروں کے درمیان تعریفی اسناد و نقد انعام دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے کوششیں کر نے پر ڈی ایس پی سکیورٹی ہیڈکواٹرز پرویز بٹ کو 10 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ، بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرافتخار انور کو 10 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ،پولیس شہداء کے اہل خانہ کے مفت علاج معالجہ کے لئے ہسپتال کی منظوری کے لئے کوششیں کرنے پر ڈی ایس پی ڈو یلپمنٹ وحیداسحاق کو10 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ، بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ گلبرک ذوالفقار بٹ کو 10 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ،بہترین کارکردگی پر پرائیویٹ سیکریٹری جاوید حیدر کو 10 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ،بہترین کارکردگی پر اکاؤ ٹنٹ مظہر کو 10 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ اور بہتر ین کارکردگی پر سنیئر کلرک احمد رضا کو 5 ہزارروپے انعام و CC-IIسرٹیفکیٹ تقسیم کیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ محنتی افسر یا اہلکار کی سب سے بڑی سفارش اس کی محنت ہوتی ہے ۔اگر افسر ان یا اہلکارایک جذبہ کے تحت ملک و قوم کی خدمت کر یں تو وہ دنیا اور آخر ت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔جس محنت سے انعام لینے والے افسران و اہلکاروں نے ڈیپارٹمنٹ میں خدمات سرا نجام دیں ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :