پی پی ایل اے کے انتخابات میں اتحاد اساتذہ کی کامیابی پر پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کی مبارکباد

منگل 31 مئی 2016 20:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرز ایسو سی ایشن (پی پی ایل اے) کے انتخابات میں اتحاد اساتذہ کے کامیاب ہونے والے پینل کو مبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

نو منتخب صدر پی پی ایل اے پروفیسر حافظ عبد الخالق ندیم کے نام اپنے پیغام میں آسا رہنماؤں نے نیک جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ اتحاد اساتذہ کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہونے والا پینل کالج اساتذہ کی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور کالج میں تعلیم کے معیار کی بہتری کیلئے مثبت تجاویز لے کر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :