سی آئی اے پولیس کی کارروائی اقدام قتل، بھتہ خوری اور زنا بالجبر جیسی سنگین وارداتوں میں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

منگل 31 مئی 2016 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) سی آئی اے پولیس نے ساندہ کے رہائشی کیبل آپریٹر عرفان رفیق کو قتل کرنے سمیت، اقدام قتل، بھتہ خوری اور زنا بالجبر جیسی سنگین وارداتوں میں میں ملوث اشتہاری ملزم علی اعجازڈار کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات پر قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے کی سپیشل ٹیمیں دن رات سرگرم عمل ہیں۔

ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمرورک نے ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ کی سربراہی میں سی آئی اے نوانکوٹ مظہر اقبال اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے اپنی شب روز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھتہ نہ دینے پر مقتول عرفان رفیق کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سفاک ملزم علی اعجاز ڈار کو گرفتارکر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا ملزم علی اعجاز ڈار شہریوں کو قتل کرنے سمیت اقدام قتل، زنا بالجبرجیسے سنگین درجنوں مقدمات میں اشتہاری بھی ہے۔علاوہ ازیں ملزم انتہائی شاطر اور چالاک تھا جو پکڑے جانے کے خوف سے ہر روز اپنا جائے مسکن تبدیل کرتا رہتا تھا ۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری نے شہریوں کو سفاکی سے قتل کرنے کی وارداتوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :