۰ستقبال رمضان المبار ک، شیعہ علما کونسل کے ڈویژنل اجلاس طلب
منگل 31 مئی 2016 20:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) شیعہ علما کونسل کے ڈویژنل اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں ۔ جس کے مطابق صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس3۔ جون کو ساہیوال ، 4۔ جون فیصل آباد، اور 6۔ جون کو لاہور ڈویژن کے اجلاس منعقد ہوں گے۔ ہر ڈویژن میں شامل اضلاع کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹری اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ان اجلاسوں میں یونٹ اور تحصیل سطح کی تنظیم نو، کارکردگی رپورٹس، استقبال رمضان المبارک، عزاداری سید الشہدا کے حوالے سے امور، رمضان المبارک میں جشن ولادت حضرت امام حسن علیہ السلام، جلوس ہائے عزا یو م شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام، شب ہائے قدر، جشن نزول قرآن اور یوم القدس کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔(جاری ہے)
صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سید مشتاق حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شیعہ علما کونسل کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے پروگرام تشکیل دے گی۔
جس کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کے لئے اہل تشیع جیسی قربانیاں کسی نے نہیں دیں۔رہبر ملت اسلامیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ہونے والے فیصلے ہی ہمیشہ پائیدار ثابت ہوئے ہیں، کبھی ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جس میں کسی قسم کا ابہام ہو یا بعد میں نتائج کے اعتبار سے شرمندگی کا باعث بنے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.