سپریم کورٹ، این اے 110 سے خواجہ آصف کی نااہلی بارے دائر اپیل کی سماعت کل ہوگی

منگل 31 مئی 2016 19:52

سپریم کورٹ، این اے 110 سے خواجہ آصف کی نااہلی بارے دائر اپیل کی سماعت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء ) سپریم کورٹ میں حلقہ این اے 110سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اور وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کی نااہلی کے حوالے سے دائر اپیل کی سماعت کل بدھ کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا ، خواجہ آصف کی 2013کے عام انتخابات میں کامیابی کو تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے چیلنج کیا تھا اور تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ نے حلقہ میں ووٹوں کی تصدیق کے لیے نادرا سے انگوٹھوں کی تصدیق کرائی ،جبکہ گزشتہ سماعت پر نادارا نے حلقہ این اے110میں ووٹوں کی تصدیق کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کر دی تھی ، واضح رہے کہ یہ حلقہ بھی انہیں چار حلقوں میں شامل ہے جن میں تحریک انصاف نے عام انتخابات کے بعد دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا ۔