پاکستان امن کونسل فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے کوششیں جاری رکھے گی،طارق مدنی

منگل 31 مئی 2016 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستان امن کونسل (پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے وزیر اعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر حاجی مظفر علی شجرہ کو فرقہ واریت کے خاتمہ کے سلسلے میں ان کے آفس میں یاداشت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان امن کونسل فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سندھ اسمبلی سے ضابطہ اخلاق کو منظور کروانے کی کوشش جاری رکھے گی انہوں نے حاجی مظفر علی شجرہ سے اپیل کی کہ وہ ملی یکجہتی کونسل کے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جسے پاکستان امن کونسل نے علماء و مشائخ سے دوبارہ تجدید کرواکر حکومت کو پیش کیاہے اسے سندھ اسمبلی سے منظور کروانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں طارق مدنی نے کہا کہ فرقہ واریت کے خلاف جدوجہد کرنا صرف پاکستان امن کونسل کا کام نہیں بلکہ یہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہماری اس جدوجہد میں شامل ہوجائیں انہو ں نے کہا کہ جب تک فرقہ وارانہ دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک میں استحکام پیدا نہیں ہوسکتااس موقع پر حاجی مظفر علی شجرہ نے کہا کہ جسطرح ہمارے قائد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیکر مسلمانوں کا دیرانہ مطالبہ پوراکیا تھا اسی طرح پیپلز پارٹی ہی کی حکومت ملک میں فرقہ واریت کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے عنقریب سندھ اسمبلی سے بل منظور کرواکے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے فرقہ واریت کاخاتمہ کردے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ دینی مدارس اور علماء مشائخ کا احترام کرتی ہے ہمارے دور میں کبھی مدارس اور بے گناہ علماء کرام کے خلاف موجودہ حکومت کی طرح کریک ڈاؤن نہیں کیا گیااور نہ ہی کسی کو جیلوں سے نکال کر ماورائے عدالت قتل کیا گیاہے یہ سب کچھ مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں ہوتا رہاہے انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں پر بچوں کو دینی تعلیم دی جاتی ہے پاکستان میں95فیصد لوگ اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلانے کا جذبہ رکھتے ہیں حاجی مظفر علی شجرہ نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے جوملک میں بے حیائی ،فحاشی پھیلائی جارہی ہے اس کے خلاف بھی جدو جہدکریں اس قسم کی فحاشی سے ہماری نئی نسل بگڑھ رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پیمرا کو بھی چاہئے کہ وہ میڈیا پر فحاشی کے اشتہارات اور فحاشی پر مبنی ڈراموں پر پابندی عائد کرے اور خلاف ورزی کرنے والے کو سخت سزادے ملاقات میں علامہ عبدالخالق فریدی، قاری محمد اسماعیل چو ہدری ، شہزاد احمد سلفی ، مولانا نا صر الدین ضامرانی اور محمد معاویہ مدنی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :