وزیر اعظم نواز شریف جلد مکمل صحتیابی کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کے لئے عوام کے درمیان ہوں گے،بلال اعجاز شفیع

منگل 31 مئی 2016 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے پاکستان کی سیاسی بساط پر وارد ہونے والے سیاسی سٹہ بازوں کی منفی سیاسی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بہت جلد مکمل صحتیابی کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کے لئے قوم کے درمیان موجود ہوں گے،بیس کروڑ پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکنوں میں بسنے والے ہمارے قائد کی مدبرانہ پالسیوں نے پاکستان کو دنیا میں نئی شناخت دی ہے․ اس لئے موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال میں پاکستان کے لئے میاں محمدنواز شریف کی قیادت ناگزیر ہوچکی ہے․ ملک میں سیاسی بد امنی اور عوام کی ترقی و خوشحالی کا راستہ روکنے والے سیاسی نابالغ جان لیں کہ عوام کی جمہوری سوچ اور ملک کی حقیقی جمہوری قوتوں نے اقتدار کے تمام چور دروازے ہمیشہ کے لئے بند کر دئیے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں بلال اعجاز شفیع نے پاکستانی قوم کے غیر متنازعہ قائد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صحتیابی اور قوم کی قیادت کے لئے جلد وطن واپسی کی دعاؤں کے ساتھ ملک میں سیاسی سٹہ باز قوتوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ان قوتوں نے اپنی ،منفی سرگرمیاں بند نہ کیں تو قوم انہیں بلدیاتی اداروں تک بھی نہیں پہنچنے دے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرحوم رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع کے صاحبزادے میاں بلال اعجاز شفیع نے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنماؤں برکت اعوان، حاجی فضل غفور،آغا طاہر، عبد الحمید بٹ، وحید جان، ماسٹر عبد الرزاق، وحید رزاق، ناصر سردار خان، نوید رزاق،سکندر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا اور اطراف میں بڑھتی ہوئی سیاسی تبدیلیوں کے تناظر میں پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کی ضرورت ہے پاکستان نہ صرف ایژیا کا اہم ملک ہے بلکہ عالم اسلام میں میں بھی سعودی عرب کے بعد پاکستان کی سیاسی و جغرافیائی اہمیت سب سے زیادہ ہے․ مئی 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی نے دنیا بھر کے لئے پیغام تھا کو پاکستانی قوم نہ صرف اس خطے بلکہ دنیا بھر میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کئے تیار ہے تاکہ دنیا امن آشتی کا گہوارہ بن سکے․ میاں محمد نواز شریف کا وزیر اعظم منتخب ہونا بیس کروڑ پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے بھی اطمینان اور خوشی کا پیغام بنا،کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان جیسے حساس ملک اور پاکستان کے محنتی عوام کی قیادت میاں محمد نواز شریف سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :