وزیراعظم نوازشریف جلدصحت یاب ہوکر عوام کے درمیان ہونگے،سید عبد الغفور شاہ

منگل 31 مئی 2016 19:48

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع ٹنڈوالہیار کے جنرل سیکریٹری سید عبد الغفور شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف جلدصحت یاب ہوکر اپنے عوام میں ہوں گے۔ ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع ٹنڈوالہیار کے جنرل سیکریٹری سید عبد الغفور شاہ نے اپنے پریس بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ماضی کی تمام حکومتوں نے شاہ لطیف کی دھرتی کے بیٹوں کوپرفریب نعروں اورجھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

سندھ کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والوں نے بالعموم سندھ اور بالخصوص کراچی کونظراندازکیااور اسے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کرکے رکھ دیا لیکن مسلم لیگ(ن) سندھ میں تعمیروترقی کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اور قوم کو میاں نوازشریف جیسی محب وطن اور ان تھک قیادت کی ضرورت ہے۔انہوں نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ قائد جمہوریت میاں نوازشریف کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعائیہ مجالس کا اہتمام کریں اور مساجد میں بھی ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کریں۔اﷲ ہمارے قائد کوصحت دے تاکہ وہ ملک کو عوامی امنگوں کے مطابق ڈھال سکیں۔اس موقع پر وزیراعظم میاں نوازشریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :