ضمنی انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے،یعقوب شہباز

منگل 31 مئی 2016 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کا اہم اجلاس صوبائی دفتر میں شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نا ئب صدر اور سیا سی امور کے انچارج محمد یعقوب شہباز کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں علماء کرام اور کا رکنان کی بڑی تعداد نے شر کت کی کا رکنان سے خطاب میں یعقوب شہباز کا کہنا تھا حلقہ پی ایس 117 کی سیٹ اسلامی تحر یک پا کستان کی سیٹ ہے 2002 کے الیکشن میں پہلی بار اسلامی تحر یک پا کستان نے حصہ لیا تھااور سیٹ جیت گی تھی لیکن بعد میں دھندلی کے زریعے اسلامی تحر یک کو ہرایا گیا جس کے بعد سے مسلسل یہ سیٹ دھندلی کی نظر ہو رہی ہے ہم تمام اسٹیک ہو لڈر کا احترام کر تے ہیں لیکن دھندلی جیسی لعنت کا خا تمہ بہت ضروری ہے جس سے جمہوریت کا چہرہ مسخ ہو رہا ہے اگر اس بار دھندلی نہیں ہو ئی تو جیت اسلامی تحر یک پا کستان کی ہو گی پی ایس 117 میں اسلامی تحریک کی الیکشن مہم انتہائی منعظم انداز میں جاری ہے جس کے لئے مختلف کمیٹیاں بنائی گی ہیں یعقوب شہباز نے ڈی جی رینجرز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ 2 جون کو دھندلی کر نے والوں کے سا تھ سختی سے پیش آئے اور اس لعنت کا خا تمہ کر نے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور جینٹس پو لنگ بوتھ کے ساتھ سا تھ لیڈیز پو لنگ بو تھ پر بھی رینجرز تعینات کرے کیو نکہ دھندلی روکنا پو لیس کے بس کی بات نہیں ۔