شاہ محمود قریشی’’ کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ‘‘ تحریک کے دوسرے مرحلے کی قیادت کے لیے کراچی پہنچ گئے

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کراچی اور حیدرآباد میں تقاریبات سے خطاب اور مختلف شعباجات کے لوگوں سے ملاقات کریں گے کرپشن زدہ حکمران اب بھاگنے کے لیے راستے ڈھونڈ رہے ہیں ،حلیم عادل شیخ

منگل 31 مئی 2016 19:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کرپشن زدہ حکمرانوں کو سندھ کی عوام نے رد کردیا ہے حکمران اب بھاگنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں جس انداز میں کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ میں سندح کی عوام نے شمولیت کی اور مارچ کو کامیاب بنایا اسی سلسلے میں کرپشن کے خلاف کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع کرنے جارہے ہیں اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مخدوم شاہ محمود قریشی آج کراچی پہنچ چکے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی پہلی جون کراچی اور دوسری جون حیدرآباد میں گذاریں گے اسی سلسلے میں مخدوم شاہ محمود قریشی پہلی جون کو صبح سٹی کورٹ کراچی میں وکلا سے خطاب کریں گے جس کہ بعد میری طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت اور ادیبوں اور دانشوروں سے ملاقات کریں گے بعد ازاں مختلف جگہوں پر پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور مزدوروں کے حوالے سے منعقدہ ایک کنونشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت بھی کریں گے اور مزدوروں سے خطاب کریں گے جس کے بعد اقلیتی رہنماؤں کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے اور اقلیتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

دوسری جون کو مخدوم شاھ محمود قریشی مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہونگے ٹول پلازہ حیدرآباد سے حیدرچوک تک کرپشن کے خلاف کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی جائے گی جس کے بعد مخدوم شاھ محمود قریشی حیدرآباد ہائی کورٹ کے وکلا سے خطاب کریں گے جس کے بعد حیدرآباد پریس کلب کی دعوت پر مخدوم شاھ محمود قریشی حیدرآباد پریس کلب پہنچے گی جہاں صحافیوں سے ملاقات اور میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے بعد ازاں سندھی ادیبوں اور دانشوروں کے اعزاز میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء ذوالفقار ہالیپوٹو کی دعوت پر ان کی رہائشگاہ پہنچے گے جہاں دانشوروں اور ادیبوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جس کہ بعد لیڈیز ونگ کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے پروگرامز میں شرکت کریں گے اور شام میں مخدوم شاھ محمود قریشی طلباء کے ایک کنونشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور طلباء سے خطاب کریں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی اور صوبائی رہنماء بھی دو دن کی موومنٹ میں شامل رہیں گے ۔