ڈسٹرکٹ سوات فل کنٹکٹ کراٹے ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام کے پی فل کنٹکٹ کراٹے ایسو سی ایشن کے اشتراک سے دوسری آل ڈسٹرکٹ سوات فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد

منگل 31 مئی 2016 19:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) ڈسٹرکٹ سوات فل کنٹکٹ کراٹے ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام KPفل کنٹکٹ کراٹے ایسو سی ایشن (شن کیو کشن کائی) کے اشتراک سے شاہد رہ میں دوسری آل ڈسٹرکٹ سوات فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا جس 75کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے چھ مختلف ویٹ کٹیگریز میں منعقد ہوئے ۔ ہیوی ویٹ 75کلو گرام مقابلے میں سوات کے معاذ الرحمن اول، G.S.Kبرانچ کے حمزہ دوم اور درویش خیلہ کے صفی اﷲ سوئم رہے ۔

مڈل ویٹ گروپ 65کلو گرام میں درویش خیلہ کے شاہد نے پہلی، سوات کے بابرنے دوسری جبکہ مٹہ کے داؤد نے تیسرے نمبرپررہے۔ لائٹ ویٹ 55-کلوگرام میں سوات کے قمر،ناصراور ثاقب نے بالترتیب اول ، دوم اور سوئم پوزیشن اپنے نا م کیں فیدر ویٹ گروپ 45-کلو گرام میں سوات ریجن کے عباس اول، اکرم دوم اور (G.S.K)کے عبد اﷲ نے سوئم، سپیشل فیدر ویٹ 35-کلو گرام میں (G.S.K)برانچ کے مزمل اول، نعمان دوم جبکہ رحیم آباد برانچ کے محمد یاسین نے تیسرے نمبرپررہے۔

(جاری ہے)

فلاور ویٹ گروپ 25-کلو گرام میں تینوں پوزیشن (G.S.K)برانچ کے محبوب ،مدثر اور حسن ٹھہریمجموعی طور پر سوات ریجن کی ٹیم نے 80پوائنٹس کے ساتھ پہلی (G.S.K)برانچ 70پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور درویشن خیلہ برانچ نے 20پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسو سی ایشن کے چئیرمین و انٹر نیشنل ریفری (سینسی) صاحبزادہ الہادی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اورانہوں نے ٹورنامنٹ آرگنائزر شیرزمان، منصور احمد اور اکرام اﷲ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے خطاب میں کہاکہ کم وسائل کے باجود بہترین ٹورنامنٹ کا انعقادہرلحاظ سے خوش آئند ہ ہے آئندہ بھی سوات میں کیوکیشن کراٹے کے فروغ کے لیے پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن آپ کی بھرپورتعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :