مسلم لیگ (ن) چارسدہ کے زیر اہتمام وزیر اعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے حوالے سے ختم القران پاک اور دعائیہ تقریب کا انعقاد

منگل 31 مئی 2016 19:40

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) چارسدہ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے کامیاب اپریشن اور جلد صحت یابی کے حوالے سے ختم القران پاک اور دعائیہ تقریب کا انعقاد ۔ تفصیلات کے مطابق پا کستان مسلم لیگ (ن) چارسدہ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے کامیاب اپریشن اور جلد صحت یابی کے حوالے سے ختم القران پاک اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء اور سابق وزیر حاجی احسان اﷲ خان ،ضلعی صدر میاں ہمایون شاہ کاکاخیل ،مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء اور کلچر ونگ کے کوآرڈنیٹر میاں عالمیگر شاہ کاکا خیل کے علاوہ عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔تقریب میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کامیاب اپریشن اور جلد صحت یابی کیلئے ختم القرآن اور اجتماعی دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے حاجی احسان اﷲ خان ،میاں ہمایون شاہ کاکا خیل اور میاں عالمگیر شاہ کا کا خیل نے کہاکہ ہم ضلع چارسدہ کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے وزیر اعظم کے صحت یابی کیلئے جگہ جگہ ختم القرآن پاک اور دعائیہ تقاریب منعقد کئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب وزیر اعظم میاں نواز شریف صحت یاب ہو کر پاکستان میں عوام کے درمیان ہونگے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ میاں نواز شریف جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔