Live Updates

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت امن قائم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ‘تبدیلی کے جونعرے لگائے گئے تھے اس میں سے کسی ایک پربھی عمل نہیں ہوسکاہے ‘آئے روزٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے شہریوں کوعدم تحفظ کاشکارکردیاہے

پی کے 11سے مسلم لیگ(ن)کے صوبائی رہنمامحمدایازآفریدی کا بیان

منگل 31 مئی 2016 19:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے میں امن قائم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ،تبدیلی کے جونعرے لگائے گئے تھے اس میں سے کسی ایک پربھی عمل نہیں ہوسکاہے ،آئے روزٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے شہریوں کوعدم تحفظ کاشکارکردیاہے جبکہ بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ان خیالات کااظہارپی کے گیارہ سے مسلم لیگ(ن)کے صوبائی رہنمامحمدآیازآفریدی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ تین سال دوراقتدارمیں رہنے کے باوجودبھی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے کے مسائل حل نہیں کئے اورتاحال تمام مسائل جوں کے توں ہے جواس حکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں آئے روزسیکورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاجارہاہے لیکن صوبائی حکومت نے تمام صورتحال پرآنکھیں بندکررکھی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے اقتدارسے قبل بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کااعلان کیاتھالیکن اب بھی پشاوراوراس کے نواحی علاقوں میں 15سے 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں جنہوں نے تبدیلی کے نام پرلیاتھااب وہ اپنے حلقوں میں دیکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے تبدیلی لانے والوں کے اصل چہرے دیکھ لئے ہیں اب آئندہ عام انتخابات میں ان کوبری طرح مستردکریگی اورخیبرپختونخوامیں بھی مسلم لیگ(ن)حکومت میں ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :