محکمہ سکول ایجوکیشن نے 98افسران کو گریڈ 19میں ترقی دیدی ،42خواتین بھی شامل

منگل 31 مئی 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) محکمہ سکول ایجوکیشن نے 98افسران کو گریڈ 19میں ترقی دیدی جن میں 42خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ سکول ایجوکیشن کے پر موشن بورڈ کے اجلاس میں صوبہ بھر کے محکمہ سکول ایجوکیشن کے 98افسران کو گریڈ 19میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی جن میں 42خواتین شامل ہیں۔ گریڈ 19میں ترقی پانے والے افسران کو ڈی ای او اور سکولوں میں بطور پرنسپل تعینات کیا جائے گا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ سکول ایجوکیشن قیصر رشید کو ڈی ای او لاہوراورسابق ڈی ای او یوسف اطہر کو سکول ایجوکیشن رپورٹ کرنے کا حکم دید یا۔

متعلقہ عنوان :