سرگودھا،وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے 50بکروں کا صدقہ، مساکین میں کھانا تقسیم کیا گیا

منگل 31 مئی 2016 19:07

سرگودھا۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمدنواز شریف کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا نے پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں50بکروں کا صدقہ دیا اور غرباء و مساکین میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن ضلع سرگودھا کے صدر چوہدری شاہنواز رانجھا نے ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ وزیراعظم محمدنواز شریف کی صحت یابی اور دراز ی عمر کیلئے 50بکروں کا صدقہ دیا ،غرباء مساکین اور مدرسوں کے طالب علموں میں تمام دن کھانا تقسیم اور وزیراعظم کی صحت و سلامتی کیلئے قرآنی خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا، اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری شاہنواز رانجھا نے کہا کہ وزیراعظم محمدنواز شریف نہ صرف پاکستان بلکہ اُمت مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں، وہ ایک دور اندیش مدبر اور محب وطن سیاستدان ہیں جو پاکستانی عوام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، موجودہ حالات میں وطن عزیز کو ان کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا کر رہا ہے، انشاء اللہ وہ بہت جلد صحتیاب ہوکر وطن واپسی آئیں گے اور پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا سفر دوبارہ سے شروع کریں گے، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی کوآرڈینیٹر رائے حامد رضا ، ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک رب نواز فروکہ، نائب صدر مہر محمدعثمان، سابق ایم این اے حاجی اسلم، سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان، تحصیل صدر کوٹ مومن میاں محمداجمل رانجھا، تحصیل صدر بھرہ رانا غلام سرور، تحصیل صدر بھلوال الیاس ساجد گجر، تحصیل جنرل سیکرٹری شاہ پور چوہدری عبدالرزاق میو، جنرل سیکرٹری تحصیل سرگودھا محمود عالم برکی، سٹی صدر بھلوال شیخ الطاف سعید، چوہدری ذوالفقاراحمدمارتھ جنرل سیکرٹری تحصیل کوٹمومن اور ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر طارق محمود قاسمی و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :