ترکی کے وفد کاپنجاب یونیورسٹی کا دورہ

منگل 31 مئی 2016 18:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) یسر یونیورسٹی ترکی سے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس لیونٹ گاسگل اور انٹر نیشنل ایجوکیشن آفیسر اِف کارلک نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے آفس میں ملاقا ت کی جس میں باہمی دلچسپی سے متعلق امور زیر غور آئے اور تعلیمی روابط کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو اور ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس سے لیکچرار احمد منیب مہتا بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :