توانائی میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ترقی کے لئے توانائی لائف لائن ہے ٗاحسن اقبال

تھر میں بجلی کے پیداوار کے حصول کیلئے پہلی مرتبہ عملی اقدامات شروع کئے ٗ6600میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی ٗاجلاس سے خطاب

منگل 31 مئی 2016 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ توانائی میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ترقی کے لئے توانائی لائف لائن ہے ٗتھر میں بجلی کے پیداوار کے حصول کیلئے پہلی مرتبہ عملی اقدامات شروع کئے گئے ہیں جس سے 6600میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔

(جاری ہے)

منگل کو توانائی سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تھر میں بجلی کے پیداوار کے حصول کیلئے پہلی مرتبہ عملی اقدامات شروع کئے گئے ہیں جس سے 6600میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی اور ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران حکومت کو ورثے میں ملا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام کو فائدہ ہو گا اور ان کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو 6گھنٹے پر لے آئے۔

متعلقہ عنوان :