صدر مملکت ممنون حسین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے (کل)خطاب کرینگے ٗ تمام انتظامات مکمل

اجلاس گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ، صدارت سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کرینگے خصوصی دعوت ناموں کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی

منگل 31 مئی 2016 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین (کل)بدھ کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس بدھ کی صبح 11بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، اس موقع پر آئینی اداروں کے سربراہان، سروسز چیفس، سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں۔

مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائینگے خصوصی دعوت ناموں کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ادھر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمداسحق ڈار تین جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2016-17کا بجٹ پیش کرینگے ۔