ملک میں ایک دن روزہ اور عید منانے پر اتفاق نہ ہوسکا،مقامی رویت ہلال کمیٹی کا چاند دیکھنے کیلئے 5جون کو اجلاس بلانے کا اعلان

5جون کو چاند نظر آیا تو 6جون کو روزہ رکھیں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ رمضان شریف کاچاند دیکھنے کیلئے 6جون کو اجلاس طلب کیا ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 31 مئی 2016 17:22

ملک میں ایک دن روزہ اور عید منانے پر اتفاق نہ ہوسکا،مقامی رویت ہلال ..

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء) :ملک بھر میں ایک دن روزہ اور عید منانے پر اتفاق نہ ہوسکا،مقامی رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھنے کیلئے 5جون کو اجلاس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسجد قاسم علی خان کے علماء نے ایک دن روزہ اور عید منانے پر اتفاق نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5جون کوماہ رمضان شریف کا چاند نظر آیا تو 6جون کو روزہ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

مسجد قاسم کے مفتی شہاب الدین کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اطلاع دینگے۔ اس کے برعکس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 6جون کو طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے ملک بھر میں ایک دن روزہ اور عید منانے کیلئے وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں ایک دن روزہ اور عید منانے پر اتفاق نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :