دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں دوسرے روز بھی جاری رہا

منگل 31 مئی 2016 17:04

دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں دوسرے روز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء)دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں دوسرے روز بھی جاری رہا ، ٹیسٹ سکواڈ سے محمد حفیظ آؤٹ اور دو وکٹ کیپرز کو شامل کرنے پر غور شروع ہو گیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری قومی کرکٹرز کے سکلز کیمپ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق سمیت سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی کاکردگی کا جائزہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف سکواڈ میں دو وکٹ کیپرز شامل کرنے پر غور کرر ہی ہے جبکہ سلیکٹرز کو ٹیسٹ سیریز تک محمد حفیظ کے فٹ ہونے کی امید نہیں ہے۔ گوروں کے دیس پانچ فاسٹ باؤلرز میں محمد عامر ، وہاب ریاض ، راحت علی ، عمران خان سنیئر اور احسان عادل کے نام سرفہرست ہیں۔ یاسر شاہ کی فٹنس میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ ذوالفقار بابر دوسرے اسپنر ہو سکتے ہیں۔ اظہر علی سے اوپننگ اورافتخار احمد کو بھی شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔

دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں دوسرے روز ..