پٹرولنگ پولیس نے رکشہ پر شراب لیجانے والے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

Malik Usman ملک عثمان منگل 31 مئی 2016 16:36

مصطفی آباد/للیانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی۔2016ء) پٹرولنگ پولیس نے رکشہ پر شراب لیجانے والے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس مصطفی آباد کے اے ایس آئی تنویر احمد نے دوران گشت ایک رکشہ کو چیک کیا جس میں اسد قریشی 20لیٹر دیسی شراب فروخت کرنے کیلئے لے جا رہا تھا، جسے گرفتار کرکے پولیس تھانہ مصطفی آباد کے حوالے کر دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے تنویر اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،

متعلقہ عنوان :