نواحی گاؤں سرہالی خورد میں کبوتر بازی کا مقابلہ

Malik Usman ملک عثمان منگل 31 مئی 2016 16:36

مصطفی آباد/للیانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی۔2016ء) نواحی گاؤں سرہالی خورد میں کبوتر بازی کا مقابلہ، اعجاز عرف جج نے اول پوزیشن حاصل کرکے دس ہزار روپے نقدی و موٹر سائیکل جیت لی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گاؤں سرہالی خورد میں کبوتر بازی کا مقابلہ ہوا، جس میں مصطفی آباد، سوا اصل، گرین کوٹ، جیون سنگھ والا، بھولیکی، سرہالی کلاں، تھ دیال سنگھ، بستی غریب اللہ ودیگر علاقوں سے آنے والے 30کبوتر بازوں نے حصہ لیا جبکہ سرہالی خورد کے رہائشی اعجاز عرف جج دودھی نے اول پوزیشن حاصل کرکے دس ہزار روپے نقدی و موٹر سائیکل جیت لی،