کرپشن اور نادرا اکٹھے نہیں چل سکتے،شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل شفاف ہونا چاہیے۔چوہدری نثار
ملا اختر منصور کی لاش افغانستان میں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، ملا منصور کے شناختی کارڈ میں معاونت کرنیوالے تمام افسران کو گرفتار کرلیا ہے،جعلی شناختی کارڈاور پاسپورٹ کا مسئلہ صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیامیں ہے،40لاکھ افغانی مہاجرین،بنگلا دیشی اور برما کے لوگوں کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں۔وزیرداخلہ چوہدری نثار
ثنااللہ ناگرہ منگل 31 مئی 2016 16:35
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کرپشن اور نادرا اکٹھے نہیں چل سکتے،ملا اختر منصور کی لاش افغانستان میں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، جعلی شناختی کارڈاور پاسپورٹ کے مسائل صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیامیں ہے،40لاکھ افغانی مہاجرین،بنگلا دیشی اور برما کے لوگوں کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں۔
وہ آج نادرا بورڈ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اس موقعہ پر اجلاس میں چیئرمین نادرا مبین یوسف سمیت دیگر حکام شریک تھے۔وزیرداخلہ نے نادرا حکام کو ہدایت کی ہے کہ شناختی کارڈز کی ازسر نو تصدیق کا عمل شفاف ہونا چاہیے۔ کرپشن اور نادرا اکٹھے نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے جعلی کوائف رکھنے والوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔(جاری ہے)
ہماری حکومت نے جعلی شناختی کارڈ اور جعلی پاسپورٹ کے خاتمے کیلئے کام کیا ہے۔
اب تک اڑھائی سال میں اڑھائی لاکھ مشکوک شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔مشرف دور حکومت میں ایک بھی شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیامیں جعلی شناختی کارڈز کے مسائل ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ ملا منصور کے شناختی کارڈ میں معاونت کرنیوالے تمام افسران کو گرفتار کرلیا گیاہے،ولی محمد کو 2002 میں پہلا شناختی کارڈ جاری کرنے والے کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ تک ملا منصور کی تصدیق نہیں کرسکتے تھے۔ولی محمد کو پہلا شناختی کارڈ جاری کرنیوالے افسر کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے۔ ملا اختر منصور کی لاش افغانستان میں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ورثاء لاش کو سرحد پار لے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.