دبئی: بیروزگارغیر ملکی کی وطن واپسی کے لیے عمار ت کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی

منگل 31 مئی 2016 16:33

دبئی: بیروزگارغیر ملکی کی وطن واپسی کے لیے عمار ت کو دھماکے سے اُڑانے ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء): کینیا سے تعلق رکھنے والے بے روزگار شخص نے پولیس اسٹیشن فون کر کے کہ اس کو وطن واپس بھیج دیں ورنہ وہ جس عمار ت مین رہ رہا ہے اس کو اُڑا دے گا۔ پولیس اسٹیشن میں شام پانچ بجے کے قریب کسی نامعلوم شخص نے کال کر کے کہا کہ اسے وطن واپس بیھجا جائے ورنہ وہ نائف کے علاقے میں جس عمارت میں وہ رہ رہا ہے ،اسکو اُڑا دیگا۔

(جاری ہے)

پولیس نے موبائل فون کی ٹریکنگ سے مطلوبہ غیر ملکی شخص کو نایف کے علاقے سے گرفتار کر لیا، اسکے قبضے سے وہ موبائل فون بھی برامد کر لیا گیاجس سے کال کی گئی تھی۔ کینیائی شہری پچھلے سال 18اکتوبر کو دبئی آیا تھا ۔لیکن اب وہ بے روزگار تھا ،اوراسکے ویزے کی مدت بھی پوری ہو چکی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے ، اس مقدمے کا فیصلہ 13جون تک متوقع ہے۔