جامعہ پشاور کے زیلی ادارے یونیورسٹی کالج فار بوائزکے طلبہ میں سکالرشپ تقسیم

منگل 31 مئی 2016 16:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) جامعہ پشاور کے زیلی ادارے یونیورسٹی کالج فار بوائز کے میداوی طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ جس میں وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان نے کالج کے سرفہرست کے دس طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ سکالر شپ میں20 ہزار روپے فی طالب علم دئیے گئے ۔

ان طلبہ نے بورڈ کے سالانہ ایف اے ایف ایس سی امتحانات کو امتیازی نمبروں سے پاس کیا تھا۔ تقریب میں جامعہ کے جسٹرار ڈاکٹر سید فضل ہادی اور پرنسپل یونیورسٹی کالج فار بوائز ندیم اعظم بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے کہا کہ کالج 2010 میں قائم ہوا اور چھ سال کے قلیل عرصے میں آج اس کا شمار خیبر پختو نخوا کے بہترین کالجز میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سال میں کالج کے سالانہ بورڈ امتحانات میں کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے جوکہ اس بات کی دلیل ہے کہ ادارہ صحیح سمت کامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کا مشن اسلامیہ اور ایچیسن کالج کے معیار کو پانا ہے۔ وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان نے کہا کہ بوائز کالج کے طلبہ کے امتحانات میں اچھی کارکردگی ایک اچھا آغاز ہے جس پر وہ طلبہ ، ان کے والدین اور بالخصوص اساتذہ کرام کے مشکور ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالج کی تعلیم پروفیشنل اداروں اور اعلی تعلیم کے لئے پہلی سیڑھی ہے لہذا ضروری ہے کہ یہاں طلبہ کی نشونما کو ان کی ایک خاص پروفیشنل تعلیم کی طرف رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کالج فار بوائز کو قومی سطح پر ایک باوقار ادارہ بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائینگے اور اس ضمن میں کالج کے اساتذہ کو مستقل کرنے کے عمل پر کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :