الہ آباد پولیس نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی

Malik Usman ملک عثمان منگل 31 مئی 2016 16:28

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی۔2016ء)-الہ آباد پولیس نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی، ہزاروں روپے کی گورمے ،کوک اور دیگر برانڈز کی جعلی بوتلیں اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا مقدمہ درج ملزمان فرار تفصیل کے مطابق کوٹ سردار سلیم حیدر پر عرصہ دراز سے ملزمان طارق وغیرہ مبینہ طور پر فوڈ انسپکٹر محمد حسین کے ساتھ ساز باز ہو کر مشہور برانڈز گورمے ،کوک ،پیپسی وغیرہ کی جعلی بوتلیں تیار کر رہے تھے فوڈ انسپکٹر کو ہر ماہ بھاری منتھلی دی جاتی تھی ڈی ایس پی چونیاں مرزاعبداقدوس بیگ کو شکایات موصول ہوئیں جس پر انہوں نے ایس ایچ اوالہ آباد نصراللہ بھٹی کو کاروائی کا حکم دیا مقامی ایس ایچ او نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر جعلی بوتلیں اور دیگر مشینری قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گے فوڈ انسپکٹر نے اپنے موقف میں تمام الزامات کی تردید کی ہے