افغان حکومت کی پاکستان سے ویزہ اور سفری دستاویزات میں رعایت برتنے کی درخواست،حکومت پاکستان کے فیصلے سے عوام کو مکمل طور پر آگاہ نہیں کرسکے۔افغان حکومت

رعایت کی درخواست فلیگ میٹنگ میں کی گئی،افغان حکومت کی درخواست سے وفاق،نادرا،ایف آئی اے اور پولیٹیکل انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے،افغان شینواری قبیلہ کے لوگ شہید موڑ چیک پوسٹ تک آسکتے ہیں۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل رحیم اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 31 مئی 2016 16:18

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء) :افغان حکومت نے درخواست کی ہے کہ پاکستان ویزہ اور سفری دستاویزات کیلئے رعایت فراہم کرے،کیونکہ حکومت پاکستان کے فیصلے سے افغانی عوام کو مکمل طور پر آگاہ نہیں کرسکے جبکہ پاکستان آنیوالے مریضوں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا،افغان حکومت کیطرف سے ویزہ اور سفری دستاویزات میں رعایت کی درخواست فلیگ میٹنگ میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل رحیم اللہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی درخواست سے وفاق کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نادرا،ایف آئی اے اور پولیٹیکل انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔رحیم اللہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے شینواری قبیلے کے لوگ شہید موڑ چیک پوسٹ تک آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :