فیڈرل ایجوکشن بورڈ کے سابق چیئرمین جی ایم شاہ کی بیوہ اور ڈاکٹر عرفان عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

منگل 31 مئی 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) اسلام آباد کے سابق ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن اور چیئرمین فیڈرل ایجوکیشن بورڈ جی ایم شاہ کی بیوہ اور وزارت خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عرفان عباس اور کینیڈا میں مقیم انجینیئر کامران عباس کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں ۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ امام بارگاہ G/6-2میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت میانوالی لے جایا گیا جہاں انکے آبائی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ۔

انکی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد جن میں اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ سول فوجی حکام شریک تھے نے شرکت کی۔ وفاقی دارلحکومت کی اپنی ادبی ثقافتی دینی تنظیموں کا اجلاس ڈاکٹر غضنفر مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں بیگم جی ایم شاہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے دعائے صبر وجمیل کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :