طورخم سے پاکستان آنے والے افغان شہری پاکستان کا ویزا لیے بغیر کل کے بعد پاکستان میں داخل نہیں ہوسکیں گے
منگل 31 مئی 2016 14:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) طورخم سے پاکستان آنے والے افغان شہری پاکستان کا ویزا لیے بغیر کل یکم جون 2016 کے بعد پاکستان میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے واضح کر دیا گیا کہ یکم جون کے بعد بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے کوئی بھی افغان شہری پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔4 کلومیٹرکے علاقے میں انٹر نیشنل بارڈر کے بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق امیگریشن کے بعد ہی کسی کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ویزے کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے والوں کو مروجہ قوانین کے مطابق واپس بھیج دیا جائے گا۔
راہداری پرمٹ بھی صرف پاکستان میں سرحدی علاقے سے ملحق20 کلو میٹر کے اندر شنواری قبائل کو جاری کیا جائے گا۔(جاری ہے)
جس کے تحت وہ افغانستان جا سکیں گے اور افغانستان کے شنواری قبائل پاکستان آ سکیں گے تاہم بعد میں انھیں بھی پاسپورٹ اور ویزے کا پابند کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر 8 مقامات سے دونوں ملکوں کے شہریوں کو پاسپورٹ اور ویزے کے بعد ایک دوسرے ملک میں جانے کی اجازت ہو گی جن میں طورخم کے علاوہ ،ارندو، کرسل، نوا پاس، غلام خان، انوراڈی،اور خرلاچی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اگر کوئی افغان مہاجر سرحد پار کرنے کے بعد اپنے ملک واپس جاتا ہے تو اسے افغان مہاجر قرار نہیں دیا جا سکتا اور دوبارہ پاکستان آنے کے لیے اْسے پاکستان کا ویزہ لینا ہو گا۔اس طرح گرمیوں میں ہزاروں افغان مہاجرین کا اپنے وطن چلے جانا اور پھر موسم سرما میں پاکستان آنے کا لطف انھیں مہاجر کے اسٹیٹس سے محروم کر دے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.